پی ٹی آئی کی 19 مارچ کو ضمنی انتخابات کرانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کے 33نشستوں پر ضمنی انتخابات 19 مارچ کو کرانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
”پاکستان ٹائمز “ کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ 16 مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات 19 مارچ کو کروائے جائیں ، کیونکہ 16 مارچ کو ورکنگ ڈے ہے اور اس دن ٹرن اوور کم رہے گا اس لیے ضمنی انتخابات 19 مارچ بروز اتوار کو کرائے جائیں ۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی گئی ہے، جبکہ ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو چھٹی دی جائے گی، الیکشن کمیشن متعلقہ صوبوں کو ان حلقوں میں مقامی چھٹی کیلئے خط لکھے گا، الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کی درخواست پر کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن 60 روز میں ضمنی انتخابات کرانے کا پابند ہے ، 19 مار چ کو انتخابات کرانے سے آئین کی خلاف ورزی ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں