اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں عدالت نے عمران خان کو ذاتی حیثیت میں 29 مارچ کو طلب کر لیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق عمران خان کے خلاف لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، پراسیکیوش کیجانب سے مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے ، پراسیکیوٹر عائشہ اکبر اور تفتیشی افسر مقدمہ کے ریکارڈ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے ، کیس کی سماعت سول جج حسن چشتی نے کی ، عدالت نے عمران خان کو کیس کے ٹرائل کے حوالے سے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ہے ،
واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف کار سرکا ر میں مداخلت کرنے پر تھانہ سہالہ میں مقدمہ درج تھا۔
