پی ایس ایل ٹرافی کی وہ خاص بات جسے جان کر شائقین کرکٹ کی آنکھیں کھلی رہ جائیں

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستا ن سپر لیگ 8 کی ٹرافی کی شالا مار باغ میں رونمائی کر د ی گئی ہے،ٹرافی کو 3ستونوں کی شکل میں بنایا گیا ہے ، جو کہ قومی ٹیم کے اتحاد، مضبوطی،جذبے کے عکاس ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 کی ٹرافی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس پر قیمتی زرغون کے نگینے استعمال کیے گئے ہیں،جن کی تعداد ایک دو نہیںبلکہ 9 ہزار 907 ہے،ٹرافی کی تقریب رونمائی میں سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم معین خان،لاہور قلندر کے ڈائریکٹر عاقب جاوید،پاکستان کر کٹ ٹیم کے بلے باز شان مسعود او رشعیب ملک نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ شالا مار باغ میں تقریب کا انعقاد اس لیے کیا گیا تاکہ پتا چلے تبدیلی آگئی ہے،ٹرافی کی رونمائی کیلئے اس تاریخی جگہ سے بہتر کوئی اور نہیں ہو سکتی ,دیدہ زیب ٹرافی مکمل طور پر پاکستان مین تیار کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں