پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کی بڑی وکٹ گرا دی

کراچی(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) نے متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم )پاکستان کی بڑی وکٹ گرا دی،متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے پریس کانفرس کی جس دوران خواجہ سہیل منصور نے پی پی پی میں اپنی شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کہا کہ سابق ایم این اے خواجہ سہیل منصور نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی ہے جبکہ فیضان روات بھی پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکر رہے ہیں،دونوں حضرات کو پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ہی خواجہ سہیل منصور نے قومی اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے بعد ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی سے بھی مستعفی ہو گئے تھے انہوں نے میڈیا کو بتایا تھا کہ پارٹی کی کچھ غلط پالیسیوں کی وجہ سے نالاں ہوں تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا تھا کہ وہ کس سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں