تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ کے لئے دو نام فائنل کر لئے

تحریک انصاف نے نگران وزیراعلیٰ کے لئے دو نام فائنل کر لئے
لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم کا نام فائنل کرلیا جبکہ سابق وفاقی وزیر محمد نصیر خان کا نام واپس لے لیا ہے ۔
ُ’پاکستان ٹائم ‘ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان سے پارلیمانی کمیٹی ارکان کی ملاقات ہوئی جس میں مشاورت کے بعد دو نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جانے پر اتفاق ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف نے دونوں نامزد رہنماو¿ں کے نام فائنل کرکے پارلیمانی کمیٹی کو بجھوا دیئے ہیں،دوسری جانب سپیکر سبطین خان نے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں پی ٹی آئی کے اسلم اقبال، بشارت راجہ، ہاشم جواں بخت شامل ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ملک محمد احمد خان، حسن مرتضیٰ اور ندیم کامران شامل ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔کمیٹی 3 دن میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام کو حتمی شکل دے گی۔ پارلیمانی کمیٹی نے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ کیا تو معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں