خیبرپختونخوا اسمبلی کب تحلیل ہو گی ؟بڑی خبر آگئی


پشاور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا اسمبلی منگل کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ اسمبلی کو تحلیل کرنے کیلئے سمری منگل کو گورنر کو ارسال کی جائے گی۔محمود خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دوتہائی اکثریت سے دوبارہ حکومت میں آئےگی۔واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے بعد سیاسی رابطوں میں تیزی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو لاہور میں سیاسی ملاقاتیں کر رہے ہیں جبکہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی پیپلز پارٹی کے قائدین نے ملاقات کی ہے جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے بعد کی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا ،ملاقات میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔ذرائع نے کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے قائدین نے پی ٹی آئی کے مقابلے کے حوالے سے مختلف پہلووں پر غور کے لئے سر جوڑ لئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں