ارشد شریف قتل کیس،تحقیقات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی


اسلام آباد(وقائع نگار)معروف صحافی ارشد شریف کے قتل کیس میں بننے والی سپیشل تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای)میں اپنی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ،جے آئی ٹی کے اراکین دبئی سے معلومات جمع کرنے کے بعد کینیا جائیں گے۔
’پاکستان ٹائم ‘کے مطابق معروف پاکستانی صحافی ارشد شریف قتل کیس پر بنائی گئی سپیشل جے آئی ٹی نے دبئی میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ،جے آئی ٹی گزشتہ رات اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوئی تھی۔5 رکنی جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اویس احمد کر رہے ہیں،جبکہ دیگرارکان میں حساس اداروں اور ایف آئی اے کے افسران بھی شامل ہیں۔سپیشل جے آئی ٹی مقتول ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی معلوما ت لے گی اور دبئی سے معلومات جمع کرنے کے بعد کینیا بھی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں