ڈکیتی کے دوران ڈاکووں کی 17 سالہ لڑکی سے زیادتی


خانیوال(کرائم رپورٹر)خانیوال میں ڈکیتی کے دوران ڈاکووں نے 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
’پاکستان ٹائم‘ کے مطابق خانیوال کے علاقے کبیر والا کے تھانے میں درج ایف آئی آر کے مطابق تین مسلح ڈاکو ایک گھر میں ڈکیتی کی نیت سے گھسے، اہل خانہ کو باندھ کر ملزمان نے 17 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں درج مقدمے میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکو گھر سے قیمتی سامان اور 10 ہزار روپے نقدی بھی لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں