کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)موبائل فونز سے چیٹ کرنے کے لیے شارٹ میسجنگ سسٹم سے جدید اور نئے فیچرز آراستہ ریچ کمیونیکیشن سسٹم (آرسی ایس)متعارف کرنے کے بعد ایپل کمپنی نے کہا ہے کہ آئندہ برس سے آنے والے ان کے موبائلز فونز اس سسٹم کو سپورٹ کریں گے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق یعنی ان فونز کو پیغام رسانی کے لیے ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس کے نظام سے نہیں گزرنا پڑے گا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ آئی فونز سے لے کر نان آئی اوایس ڈیوائسز تک کے متن نئے رچ کمیونیکیشن سروسز پروٹوکول کو سپورٹ کریں گے۔ایپل نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آرسی ایش یونیورسل پروفائل ایس ایم ایس یا ایم ایم ایس کے مقابلے میں بہتر انٹر آپربیلٹی پیش کرے گا۔تاہم ایپل نے یہ بھی وضاحت کی کہ آرسی ایس موبائل فونز میں آئی میسج کے ساتھ ساتھ کام کرے گا جو اسپل کے صارفین کے لیے پیغام رسانی کا بہترین اور محفوظ ترین ذریعہ ہےاس میں وائس میمو ٹرانسکرپشنز اور چیک ان جیسی نئی خصوصیات ہیں۔