امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)اس وقت دنیا بھر میں اربوں افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں اور ای میل، سوشل میڈیا اکاونٹس یا دیگر کیلئے پاس ورڈز بھی منتخب کیے جاتے ہیں مگر حیران کن طور پر اب بھی زیادہ ترافراد ایسے پاس ورڈز استعمال کرتے ہیں جن کا اندازہ بچے بھی لگاسکتے ہیں۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق اس حوالے سے سائبر سکیورٹی ماہرین کی جانب سے 2023 کے مقبول ترین یا بدترین پاس ورڈز کی فہرست مرتب کی ہے جو دنگ کر دینے والی ہے۔ NordPass نامی کمپنی کی جانب سے یہ فہرست جاری کی گئی ہے۔ گوگل اکانٹس پر پاس ورڈز کے بغیر لاگ ان ہونے کیلئے نئی ٹیکنا لوجی کیسے استعمال کریں؟۔اس کیلئے کمپنی کی جانب سے ڈارک ویب میں دستیاب 4.3 ٹی بی ڈیٹا میں موجود لیک پاس ورڈز کی فہرست کا تجزیہ کیا گیا۔ اس فہرست کے مطابق 123456 وہ پاس ورڈ ہے جو سب سے زیادہ مقبول ہے۔اگر یہ آپ کا بھی پسندیدہ پاس ورڈ ہے تو جان لیں کہ ایک دہائی سے ہر سال ہی کسی نہ کسی کمپنی کی فہرست میں یہ مقبول ترین ابدترین پاس ورڈ کا اعزاز اپنے نام کر رہا ہے۔اسی طرح admin دوسرے جبکہ 12345678 تیسرے نمبر پر رہا۔ 123456789 اور 1234 کے حصے میں بالترتب چوتھا اور 5 واں نمبر ہے۔کمپنی نے بتایا کہ ٹاپ 20 میں شامل 18 پاس ورڈز ایسے ہیں جن کو ہیک کرنے میں ایک سیکنڈ کا وقت درکار ہوتا ہے۔ہر آن لائن اکانٹ کے لیے الگ پاس ورڈ ہونا چاہیے اور کوشش ہونی چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ مشکل ہوتاکہ کسی کو اس تک رسائی حاصل نہ ہو سکے۔