کو نسی ایپس موبائل فون کی بیٹری تیزی سے خرچ کرتی ہیں ؟جانیے

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اسمارٹ فون صارفین کے لیے بیٹری کا تیزی سے ختم ہونا ایک اہم مسئلہ ہے جس کی وجوہات پر قابو پا کر بیٹری کی صحت کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ویمنز ریسرچ اینڈ ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کی چیف ٹیکنالوجی آفیسر لیون بیئرہلز کے مطابق انسٹاگرام ا?ئی فون صارفین کی بیٹری کے لیے سب سے مضر ایپ ہے۔ اگر آپ اپنی بیٹری کو تیزی گرتا ہوا دیکھیں تو فیس بک جیسی ایپ اس مسئلے کا سبب ہوسکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فیس بک ایپ کا ڈیلیٹ کیا جانا بیٹری کو 20 فی صد تک جبکہ انسٹاگرام 25 فی صد تک بیٹری کو ضائع ہونے سے بچا سکتی ہے۔ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا ایپ جو ڈیوائس کے پس منظرمیں چل رہی ہوں وہ بھی بیٹری کو ختم کرتی ہیں، اس کے باوجود کہ ان ایپ کو استعمال نہ کیا جا رہا ہو۔لیون بیئرہلز کے مطابق انسٹاگرام یا فیس بک ایپ کا ڈیلیٹ کیا جانا بیٹری کی چارجنگ کا حل ہوسکتا ہے خاص طور پر تب جب صارف ان کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال نہ کرتے ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں