واٹس ایپ صارفین اب ایک ہی ایپ پر دو اکاﺅنٹس استعمال کرسکیں گے، مارک زکر برگ نے نئے فیچر کا اعلان کر دیا

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک)واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر ، اب ایک ہی ایپ پر دو اکاﺅنٹس استعمال کر سکیں گے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق میٹا کے چیئرمین اور سی ای او مارک زکر برگ نے نئے فیچر کا اعلان کر دیاہےجس کے مطابق اب اکاﺅنٹ کوایک کلک سے تبدیل کیا جاسکے گا۔مارک زکر برگ نے نئے فیچرکااعلان کرتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ صارفین اب ایک ہی ایپ پر دو اکاﺅنٹس استعمال کر سکیں گے جسے ایک کلک پر تبدیل کیا جا سکے گا۔دوسری جانب واٹس ایپ کی جانب سے چند نئے فیچرز متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورڑن میں چند نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔ان میں سے ایک فیچر لاک چیٹ جبکہ دوسرا میسجز ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز کے حوالے سے ہے۔واضح رہے کہ چیٹ لاک نامی فیچر مئی میں متعارف کرایا گیا تھا جس کے ذریعے صارفین مختلف چیٹس کو ایک فولڈر میں محفوظ کیا جاتا ہے جبکہ ان تک رسائی فون ان لاک کے طریقہ کار سے ممکن ہوتی ہے۔WaBetainfo کی رپورٹ کے مطابق اب میٹا کی جانب سے اس فیچر کو زیادہ بہتر بنایا جا رہا ہے اور اس میں ایک سیکرٹ کوڈ کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔اس فیچر کی آزمائش بیٹا ورڑن میں ہو رہی ہے اور توقع ہے کہ جلد اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دی جائے گا۔سیکرٹ کوڈ فیچر سے صارفین اپنی لاک چیٹس کو زیادہ محفوظ بنا سکیں گے۔وہ ان چیٹس کو فون ان لاک کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ ایک سیکرٹ کوڈ کے ذریعے محفوظ بنا سکیں گے۔وسرا فیچر ٹیکسٹ فارمیٹنگ ٹولز کا ہے جس سے صارفین اپنے میسجز کو زیادہ بہتر طریقے سے کسٹمائز کر سکیں گے۔ان نئے ٹولز میں کوڈ بلاکس، لسٹس اور quote بلاکس شامل ہیں۔اس سے قبل میسجز کے ٹیکسٹ کو بولڈ، اٹالک اور اسٹرائیک تھرو جیسے ٹولز سے بہتر بنانا ممکن تھا مگر اب ان میں مزید ٹولز کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں