چند ریان تھری کا بھارتی خلائی ایجنسی سے رابطہ منقطع ہو گیا

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے چاند مشن کو خرابی کا سامنا کرنا پڑ گیا، چند ریان تھری کا بھارتی خلائی ایجنسی سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق بھارتی خلائی ایجنسی نے کہا ہے کہ مون لینڈر نے کامیاب مشن کے بعد ویک اپ کال کو مس کیا، چندریان مشن تھری کا لینڈر اور روور چاند کے تاریک حصے سے واپس نہیں آسکا۔ایجنسی کا کہنا تھا کہ پرگیان روور کو بیٹری چارج اور ریسیور کے ساتھ سلیپ موڈ میں سیٹ کیا گیا تھا۔بھارتی خلائی ایجنسی لینڈر اور روور سے رابطہ بحال کرنے میں ناکام رہی تاہم رابطہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں