ناسا کا ایسٹرائیڈ مشن کتنے سال بعد واپس زمین پر پہنچا ؟جانیے

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)ناسا کا ایسٹرائیڈ مشن 7 سال بعد کامیابی سے مکمل ہو گیا، خلائی کیپسول 3 ارب 86 کروڑ میل کا طویل سفر کر کے زمین پر لوٹ آیا۔
ناسا کے مطابق خلائی کیپسول سورج کے گرد چکر لگاتے سیارچے کا نمونہ لیکر زمین پر واپس آگیا ہے، خلائی کیپسول بینو± سیارچے سے سیمپل لے کر زمین پر پہنچا ہے۔ناسا کے مطابق خلائی کیپسول نے 3 ارب 86 کروڑ میل کا طویل سفر طے کیا۔دوسری جانب انڈین اسپیس ریسرچ ایجنسی نے کہا ہے کہ چاند کے جنوبی قطب پر اپنا مشن مکمل کرنے کے بعد سلیپ موڈ میں ڈالے جانے والی چندریان 3 خلائی تحقیقی گاڑی سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔چندریان 3 خلائی تحقیقی گاڑی پر سوار لینڈر وکرم اور روور پرگیان کے ساتھ رابطے کی کوششیں ناکام رہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں