واٹس ایپ نے نیا فیچرمتعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ 150 سے زائد ممالک میں اپنا نیا چینلز فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق چینلز ایک براڈ کاسٹ فیچر ہے جس کو سلیبریٹی اور اسپورٹس ٹیمیں اپنی اپ ڈیٹس شیئر کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔قومی موقر نامے کے مطابق یہ فیچر ایک نئے اپ ڈیٹس ٹیب پر ظاہر ہوگا جو دوستوں اور رشتہ داروں سے کی جانے والی عمومی چیٹ سے الگ ہوگا، میسجنگ ایپ نے جون کے ابتداءمیں سب سے پہلے یہ فیچر سنگا پور اور کولمبیا میں متعارف کرایا تھا۔میٹا کے سر براہ مارک زکر برگ نے ایک پوسٹ میں فیچر کے عالمی سطح پر متعارف کرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔میٹا کے سر براہ مارک زکر برگ نے ایک پوسٹ میں فیچر کے عالمی سطح پر متعارف کرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صارفین یہ چینلز نئے اپ ڈیٹس ٹیب میں دیکھ سکیں گے، اس فیچر کو نیٹ فلکس جیسی کمپنیاں اپنے چینل کی صورت میں استعمال کر سکتی ہیں۔چینل ہسٹری ہمیشہ کیلئے خود بخود ختم ہونے سے پہلے صرف 30 دنوں تک دستیاب ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں ذاتی ڈیٹا استعمال ہونے سے کیسے روکیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں