نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کا انتظام ایلون مسک کی جانب سے سنبھالے جانے کےفیسبک بھی ٹوئٹر کا مقابلہ کرنے کی ٹھان لی ہے اور فیسبک کی جانب سے جلد ٹوئٹر کی متبادل ایپ متعارف کرائے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔
فیس بک نے ٹوئٹر کو ٹکر دینے کے لیے دسمبر 2022 میں ہی متبادل پلیٹ فارم کی تیاری پر کام شروع کردیا تھا اور بعد ازاں کمپنی نے انسٹاگرام پر ایسے فیچرز بھی پیش کیے تھے جو ٹوئٹر پر موجود ہیں۔تاہم اب فیس بک کی جانب سے تیاریوں کے مراحل میں موجود ایپلی کیشن کے اسکرین شاٹس بھی سامنے آگئے، جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ فیس بک کا پلیٹ فارم بلکل ٹوئٹر کی طرح کا ہی ہوگا۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ نے فیس بک کے آنے والے پلیٹ فارم کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مارک زکربرگ کی ٹیم نے ہائی پروفائیل عالمی شخصیات کو مذکورہ پلیٹ فارم کا حصہ بناکر اسے لاونچ کرنے کی تیاری کرلی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹوئٹر کے ٹکر کی ایپلی کیشن تیاریوں کے مراحل میں ہے، تاہم تاحال اس کا نام فائنل نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسے متعارف کرانے کی کوئی حتمی تاریخ بتائی گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیس بک کی ایپلی کیشن کی سب سے خاص بات یہ ہوگی کہ ممکنہ طور ہر شخصیات انسٹاگرام پر موجود اپنے فالوورز کو نئے پلیٹ فارم پر منتقل کر سکیں گے۔