Introducing the unique facility of getting married in space, how much will it cost know

خلا میں شادی کرنے کی منفرد سہولت متعارف،خرچہ کتنا ہوگا ؟ جانئے

نیو یارک( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خلائی ادارے کی جانب سے شادی کے امیدوار افراد کے لیے بہترین سہولت متعارف کرائی گئی ہے جس کے مطابق لوگ اب زمین سے کئی لاکھ فٹ بلندی پر خلا میں بند کیپسیول میں بھی شادی کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔خلا میں شادی کرنے کی سہولت کوئی بھی جوڑا فی فرد ایک کروڑ روپے میں حاصل کرسکتا ہے۔

امریکی خلائی ادارے ‘اسپیس پرسپیکٹیو’ کی جانب سے شادی کرنے والوں کیلئے یہ بہترین سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے ذریعے لڑکا لڑکی خلا میں شادی کرسکیں گے۔ اس دوران وہ وہ زمین کا بہترین اور بڑا نظارہ بھی دیکھ سکیں گے۔کمپنی کے مطابق شادی کرنے والے جوڑے کو ایک کاربن نیوٹرل غبارے نیپچون کی مدد سے خلا میں بھیجا جائے گا۔ اس غبارے کا ڈیزائن اس طرح سے بنایا گیا ہے کہ اس کے چاروں طرف بڑی کھڑکیاں لگائی گئی ہیں جس سے زمین سمیت خلا میں موجود سیاروں کا نظارہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ کیپسیول 2024 میں لانچ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ پہلے سے ہی اس کے 1 ہزار ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔خلا میں شادی کرنے کی سہولت کوئی بھی جوڑا فی فرد ایک کروڑ روپے میں حاصل کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں