صارفین کی سہولت، گوگل کا انقلابی تبدیلیوں کا اعلان

کیلی فورنیا: (ویب ڈیسک) گوگل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) سندر پچائی نے عوام کی سہولت کیلئے گوگل سرچ انجمن میں جلد انقلابی تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ گوگل سرچ انجن بہت جلد مختلف محسوس ہوگا اور اے آئی جیسی ٹیکنالوجی سے گوگل کو بہت بہتر بنایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد لوگ گوگل سے سرچ کے علاوہ سوالات بھی پوچھ سکیں گے۔ یاد رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے اضافے کے بعد گوگل نے اپنے چیٹ بوٹ بارڈ کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جسے رواں سال مارچ میں امریکہ اور برطانیہ میں محدود صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں