صارفین کے لئے اچھی خبر، واٹس ایپ نے نئے فیچر کا اضافہ کر دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے صارفین کی آسانی کے لئے نئے فیچر کا اضافہ کر دیا۔ اب آپ واٹس ایپ پر آنے والے پیغامات کا جواب چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے دے سکیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واٹس ایپ کو جدید دنیا اور نت نئی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے ChatGPT کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ایپلیکیش ’’واٹس ایپ‘‘ پر ChatGPT  اب بھیجے گئے تمام پیغامات کا جواب دے گا جس کے لیے واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو اپنے اکاؤنٹ میں چیٹ جی پی ٹی کو GitHub  کا استعمال کر کے اینٹی گریٹ کرنا ہوگا۔ دنیا میں آرٹی فیشل ٹیکنالوجی یعنی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی نے ChatGPT کی صورت میں تہلکہ مچا دیا ہے۔ جو اس قدر بھرپور اور مکمل ہے کہ نہ صرف ہر سال کا جواب دے سکتا ہے بلکہ کسی بھی قسم کی تخلیقی تحریر لکھ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں