ڈیرن سیمی سابق کپتان بابراعظم کے دفاع میں میدان میں آگئے

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی سابق کپتان بابراعظم کے دفاع میں میدان میں آگئے اور کہاہے کہ بابر اعظم کوالٹی پلیئر ہے اور اس کی قائدانہ صلاحیتیں اور نکھر چکی ہیں ، میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے تجربے سے بابر کو مستفید کروں، اگر کرکٹ میں کپتان اور کوچ دوران میچ مشورہ کریں تو کوئی مسئلہ نہیں، بابر کو اسکرپٹڈ کپتان کہنا درست نہیں۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے کہا کہ ملتان کے خلاف کم از کم 165رنز ہونا چاہیے تھے، ہم نے پاور پلے کے بعد اچھا نہیں کھیلا، مہران ممتاز نے پاور پلے میں کوالٹی بولنگ کی ، آج کے میچ کو فراموش کرکے اگلے میچ کی تیاری کریں گے۔ڈیرن سیمی نے کہا کہ ہم نے اس میچ میں عارف یعقوب کو کھلانے پر بھی غور کیا تھا، ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں ہر سال نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے، میں ٹیم کے پلیئرز کو کہتا ہوں کہ یہاں اچھا کھیلیں ، قومی ٹیم کے دروازے کھلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں