پی سی بی شین واٹسن کے تمام مطالبات تسلیم کرنے پرآمادہ ہو گیا

اسلام آباد(سپورٹس دیسک)سابق آسٹریلوی کرکٹرشین واٹسن کی بطور ہیڈ کوچ خدمات پانے کیلئے بے چین پی سی بی تمام مطالبات تسلیم کرنے پرآمادہ ہو گیا۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق شین واٹسن نے فیملی وجوہات کی بنا پر ہچکچاہٹ ظاہر کی تو منہ مانگی رقم دینے کا کہا گیا، معاملات 20 لاکھ ڈالر (تقریبا55 کروڑ روپے) سالانہ تک پہنچ گئے ہیں، ماہانہ رقم تقریبا ساڑھے چار کروڑ روپے بنے گی ، اس صورت میں اگر ڈیل ہو گئی تو واٹسن پاکستان کرکٹ تاریخ کے سب سے مہنگے ہیڈ کوچ ثابت ہو سکتے ہیں ۔قریبی ذرائع دعوی کر رہیہیں کہ وہ پیشکش قبول نہیں کریں گے ، انھیں پاکستانی معاملات کا اندازہ ہے جہاں بہت جلد صور تحال میں ڈرامائی تبدیلیاں آتی رہتی ہیں ، دوسری جانب پی سی بی انھیں منانے کی کوشش کر رہا ہے،آئندہ چند روز میں صورتحال واضح ہو گی۔گرین شرٹس کو آئندہ ماہ نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے ،ورلڈ کپ بھی قریب ہے ،اس لیے حکام فوری طور پر ٹیم کیلئے کوچ کا تقرر کرنا چاہتے ہیں۔یاد رہیذکا اشرف کے دور میں محمد حفیظ کو ٹیم ڈائریکٹر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کو چنگ بھی انھوں نے کی جہاں پاکستان کو بدترین شکستوں کا سامنا کر ناپڑا، محسن نقوی جب بورڈ کے چیئرمین بنے تو حفیظ کو فارغ کر دیا گیا، انھوں نے غیر ملکی کو چز لانے کا عندیہ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں