سرینا ولیمز یو ایس اوپن سے باہر،شاندار کیئریر کا اختتام

نیویارک (سپورٹس رپورٹر)23 مرتبہ گرینڈ سلیم جیتنے والی امریکی ٹینس پلیئر سرینا ولیمز یوایس اوپن سے باہر ہوگئیں جبکہ اور اسی کے ساتھ ہی ولیمز کا کریئر بھی اختتام پذیر ہو گیا دوسری طرف مردوں کے سنگل کے تیسرے راﺅنڈ میں اٹالین کھلاڑی میٹیو بیریٹینی نے برطانوی حریف اینڈی مرے کو شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز کوآسٹریلین حریف اجلا ٹومل کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، دوسرے راو¿نڈ مقابلے میں سات چھ، دو چھ اور چھ دو سے شکست دے کر سرینا ولیمز نے اپنے آخری یو ایس اوپن کو یادگار تو بنایا لیکن وہ تیسرے راو¿نڈ سے آگے نہ جاسکیں۔نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں چھ بار یو ایس اوپن کا سنگلز ٹائٹل جیتنے والی سرینا ولیمز کا مقابلہ اپنے سے 11 سال چھوٹی آئیلا ٹومیانووچ سے تھا۔سرینا ولیمز نے عالمی نمبر 46 سے مقابلہ خوب کیا اور پہلے سیٹ میں بھی ا±نہیں سخت مقابلے کے بعد پانچ کے مقابلے میں سات گیمز سے شکست ہوئی۔ اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے انہوں نے دوسرے سیٹ میں کم بیک کیا اور ٹائی بریک جیت کر میچ ایک ایک سیٹ سے برابر کردیاتاہم تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں آسٹریلوی حریف نے سرینا کو سنبھل کر نہ کھیلنے دیا اور مسلسل چھ گیمز جیت کر سابق عالمی نمبر ایک کو ایونٹ سے باہر کردیا۔

واضح رہےکہ 1999 میں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت کر سرینا ولیمز نے سب کو حیران کردیا تھا اور 2022 میں 23 سال بعد اسی ٹورنامنٹ کے دوران انہوں نے کھیل کو خیرباد کہا۔چالیس سالہ سابق عالمی نمبر ایک نے گزشتہ ماہ معروف جریدے ‘ووگ’ کے ذریعے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو ان کے مداح اور ٹینس دیکھنے والے تمام افراد حیران رہ گئے کیوں کہ سرینا ولیمز کا شمار اچھے ہی نہیں، بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا تھا۔دوسری جانب یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز کے تیسرے راو¿نڈ میں اٹالین کھلاڑی میٹیو بیریٹینی نے برطانوی حریف اینڈی مرے کو ہرا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں