پاک بھارت ٹاکرا ،شاہد آفریدی کا حیران کن دعویٰ

کراچی(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستانی ٹیم آج بھارت کو شکست دے سکتی ہے۔
ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے میں پاک بھارت میچ آج کھیلا جا رہا ہے جس میں شاہد آفریدی نے پاکستان کی جیت کی امید ظاہر کی ہے۔ شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ کو یکطرفہ مقابلے میں شکست کے بعد پاکستان نے اپنا ردھم حاصل کر لیا، گزشتہ پاک بھارت میچ میں پاکستان نے اچھا مقابلہ کیا تھا، پاکستانی ٹیم میں ساری کوالٹیز موجود ہیں اور وہ بھارت کو شکست دے سکتی ہے۔
شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ شاہین کی انجری نے پاکستانی ٹیم کو زیادہ نقصان پہنچایا بلکہ میں تو سمجھتا ہوں کہ اس انجری نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہمیں اپنی بینچ اسٹرینتھ کو آزمانے کا موقع فراہم کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں