روہت شرما گھبرائے ہوئے ہیں، کپتان نہیں رہ پائیں گے،محمد حفیظ

کراچی (سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ میں روہت شرما کی باڈی لینگویج بہت خراب ہے وہ خوفزدہ سے دیکھائی دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انکا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کے خلاف میچ میں جب روہت شرما ٹاس کیلئے آئے تو انکی باڈی لینگویج بہت خراب تھی وہ خوفزدہ اور کنفیوز نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی کپتانی روہت شرما پر بہت زیادہ دبا ڈال رہی ہے، جس کے باعث وہ بیٹنگ میں پرفارم نہیں کر پارہے۔محمد حفیظ نے کہا کہ سمجھتا ہوں کہ ٹیم کی قیادت کا کتنا دبا ہوتا ہے، روہت کو کئی مواقعوں پر دیکھا ہے وہ بیٹنگ سے لطف اندوز ہوتا ہے لیکن کپتانی کے بعد سے انکی پرفارمنس پر اثر پڑا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں