ہاکی اولمپیئن منظورجونیئرانتقال کرگئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لیجنڈری ہاکی اولمپیئن منظورجونیئر 64 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔
منظور جونیئر کو آج صبح دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ڈاکٹرز کے مطابق منظور جونیئر کو تین اسٹنٹ ڈالے گئے لیکن کچھ گھنٹے بعد وہ انتقال کرگئے۔منظور جونیئر کے بیٹے کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے چند گھنٹوں میں چار لاکھ کا بل بنایا، جنہوں نے بل کی ادائیگی تک میت دینے سے انکار کردیا تھا۔بعدِ ازاں اولمپئین منظور جونیئر کی میت رقم کی ادائیگی کے بعد اسپتال انتظامیہ نے ورثائ کے حوالے کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں