جاوید میانداد کے ساتھ سر ویون رچرڈز بھی بطور مینٹور شامل

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان جونیئر لیگ میں ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز سر ویوین رچرڈز کو بطور مینٹور شامل کر لیا گیا ہے۔جاوید میانداد کے ساتھ سر ویون رچرڈز جونیئر لیگ کے پلیٹ فارم سے ایک بار پھر قذافی سٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔

سرویون رچرڈز کا کہنا ہے کہ جاوید میانداد کے ساتھ دوبارہ میدان میں اترنے پر بہت خوش ہوں، امید ہے کہ پاکستان جونیئر لیگ سے نئے کرکٹ سٹارز سامنے آئیں گے۔جاوید میانداد نے کہا کہ ویون رچرڈز دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور ان کے ساتھ دوبارہ میدان میں اترنے کا موقع یادگار ہو گا۔قومی ٹیم کے لیجنڈری بلے باز نے کہا کہ پاکستان جونئیر لیگ کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین ایونٹ ہو گا جس سے وہ بہت کچھ سیکھ سکیں گے، میری کوشیش ہوگی کے اپنا تجربہ کھلاڑیوں تک پہنچاوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں