اوبید مکائے کی تباہ کن بولنگ، بھارت کوعبرتناک شکست

سان کٹس(سپورٹس ڈیسک) اوبید مکائے بھارتی کرکٹ ٹیم پر قہر بن کر ٹوٹے، ویسٹ انڈیز نے فتح سمیٹتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر کردی۔ویسٹ انڈیز کے شہر وارنر پارک میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کے بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی، بھارتی ٹیم ایک بار پھر بڑا اسکور کرنے میں ناکام ہوئی اور انیس اعشاریہ چار اوورز میں 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا 31، ہاردک پانڈیا 27 اور رشبھ پنت نے 24 رنز بنائے، اس کے علاوہ کوئی بھارتی کھلاڑی قابل ذکر اننگز نہ کھیل سکا۔کپتان روہت شرما صفر، سریا کمار یادو11، شریئس ایئر 10، دنیش کارتک 7، اشون 10، بھنیشور کمار 1 ایک اور آویش خان 8 رنزبناسکے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے فاسٹ بولر اوبید مکائے نے کیریئر کی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں ویسٹ انڈیز نے مقررہ ہدف انیسویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا، میچ کے آخری اوور میں میزبان ٹیم کو دس رنز درکار تھے۔بھارتی کپتان روہت شرما نے فاسٹ بولر اویشن خان کو گیند تھمائی، نوجوان فاسٹ بولر نے پہلی ہی گیند نو بال کرادی جس کا ویسٹ انڈیز بیٹر تھامس نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور چھکا جڑدیا۔اگلی ہی گیند پر چوکا رسید کرتے ہوئے محض دو گیندوں پر گیارہ رنز بٹور کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی، شاندار کارکردگی پر اوبید مکائے کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں