بابر اعظم اور شاداب خان پسندیدہ کرکٹرز ہیں،سامعہ آرزو

کراچی(سپورٹس رپورٹر )فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے قومی ٹیم کے دو پسندیدہ کھلاڑیوں کے نام بتائے ہیں۔

حسن علی نے 2 جولائی کو اپنی 28 ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر سامعہ آرزو نے سالگرہ کے لیے حسن علی کی تصاویر والا خصوصی کیک تیار کروایا۔تقریب کے بعد کرکٹر کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں سوشل میڈیا صارفین نے ان سے کئی سوالات پوچھے۔ان ہی سوالوں میں سے ایک سوال پوچھا گیا کہ حسن علی کے علاوہ سامعہ کا پاکستان کرکٹ ٹیم میں پسندیدہ کھلاڑی کون سا ہے؟جواب میں کرکٹر کی اہلیہ نے کہا کہ کپتان بابر اعظم اور آل راونڈر شاداب خان پسندیدہ کرکٹرز ہیں۔

اس کے علاوہ ایک صارف نے یہ سوال بھی کیا کہ شاداب خان کی شادی کب ہوگی؟سامعہ نے جواب میں شاداب کو مینشن کیا اور لکھا کہاگلے ماہ ، شاداب نے سٹوری اپنے اکاونٹ پر شیئر کی اور کہا کہ اللہ کرے ہوجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں