اجمل خان لودھی قومی ہاکی ٹیم کے نئے منیجر مقرر

لاہور(سپورٹس رپورٹر)اجمل خان لودھی قومی ہاکی ٹیم کے نئے منیجر مقرر ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اجمل خان لودھی کو خواجہ جنید کی جگہ ٹیم کے نئے منیجر کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اجمل خان بطور کوچ ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہیں۔پی ایچ ایف کے خط پر پی او اے نے کامن ویلتھ گیمز منتظمین کو بھی آگاہ کر دیا ہے، قومی ہاکی ٹیم کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں