ومبلڈن اوپن، اعصام الحق کو دوسرے راﺅنڈ میں شکست

لندن(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی ومبلڈن اوپن مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے،

لندن میں جاری گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے راﺅنڈ میں سپین کے ڈیوڈ ویگا اور برازیل کے رافیل میٹوس نے پاکستان کے اعصام الحق اور قزاخستان کے الیگزینڈر نیڈو ویسوف کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا،پہلے راﺅنڈ میں اعصام الحق اور ان کے جوڑی دار نے 6-3 سے کامیابی حاصل کی تاہم دوسرے راﺅنڈ میں انہیں سخت مقابلے کے بعد 7-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تیسرے راﺅنڈ میں ڈیوڈ ویگا اور رافیل میٹوس کو 5-3 کی برتری حاصل تھی اس موقع پر اعصام الحق اور الیگزینڈر نیڈو ویسوف فٹنس مسائل کی وجہ سے دسبتردار ہو گئے، واضح رہے پہلے راﺅنڈ میں اعصام الحق اور ان کے پارٹنر نے آسٹریلیا کے جیمز ڈک ورتھ اور امریکا کے مارکوس گیرون کو شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں