دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں پولو فیسٹول کا افتتاح

گلگت (سپورٹس ڈیسک)عالمی سطح پر مشہور اور دنیا کےبلند ترین پولو گراونڈ شندور میں پولو فیسٹول کا افتتاح کردیا گیا۔سال کے طویل وقفے کے بعد عالمی شہرت یافتہ اور دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں پولو میلہ شروع ہوگیا، فیسٹول 3 دن جاری رہے گا۔

شندور پولو فیسٹول کا افتتاح سیکرٹری ٹورزم اسپورٹس اینڈ کلچر یوتھ افیئرز اینڈ آرکیالوجی محمد طاہر اورکزئی نے بال پھینک کر کیا۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت یوسفزئی، آر پی اوملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال بھی موجود تھے۔دنیا کے بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں ہونے والے ایونٹ کے پہلے دن تین میچ کھیلے گئے۔پہلا میچ لاسپور (چترال) اور غذر(گلگت )کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، جو لاسپور نے چار کے مقابلے میں 15گول سے غذر کو شکست دی۔دوسرا میچ گلگت ڈی اور چترا ل ڈی کے مابین کھیلا گیا، گلگت ڈی نے چترال کے چار گول کے مقابلے میں گول سے برتری حاصل کی۔پہلے روز کا آخری میچ سب ڈویژن مستوج اور سب ڈویژن یاسین کے مابین کھیلا گیا جو سنسنی خیز میچ کے بعد سب ڈویژن مستوج نے چھ کے مقابلے میں 7 گول سے جیت لیا۔

واضح رہے کہ پولو فیسٹول گزشتہ دو سال سے پاکستان سمیت دنیا میں عالمی وبا کویڈ کی وجہ سے منسوخ کیا جاتا رہا۔ تاہم اب 2022 میں حالات بہتر ہونے پر پھر سے شروع کیا گیا ہے۔ جس کا مقامی لوگ اور ملکی و غیرملکی سیاح شدت سے انتظار کر رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں