سرفراز، فواد کی کیٹیگریز میں تنزلی پر تنویر احمد کی کڑی تنقید

کراچی(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر تنویر احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ میں سرفراز احمد کو ڈی کیٹیگری میں رکھنے پر سوال اٹھا دیئے۔

سابق فاسٹ بولر تنویر احمد یوٹیوب چینل پر پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد چیمپئنز ٹرافی وننگ ٹیم کے کپتان ہیں، انہیں سینٹرل کنٹریکٹ کی ڈی کیٹیگری میں ڈالنا تضحیک آمیز رویہ ہے۔تنویر احمد نے سابق کپتان سرفراز احمد سے بھی سوال کیا کہ وہ پی سی بی کے اس رویے پر کیوں خاموش ہیں، جو کرکٹرز سرفراز کی ٹیم کا حصہ تھے وہ اے، بی کیٹیگریز میں شامل ہیں جبکہ انہیں ڈی میں رکھا گیا ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے فواد عالم کو کیٹیگری بی میں رکھنے کے فیصلے پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ صرف ٹیسٹ فارمیٹ کھیلتے ہیں اور ان کی کارکردگی کو دیکھیں، انہیں بی کیٹیگری میں کنٹریکٹ دینا ناانصافی ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیف سیلکٹر محمد وسیم نے دوستوں نوازا اور سہولت فراہم کی، ورنہ فواد کو ریڈ بال فارمیٹ کے معاہدوں کی اے کیٹیگری میں ہونا چاہیے تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں