اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تھانہ ترنول کے علاقے جواد روڈ پر کرکٹ میچ کے دوران لڑائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق لڑائی کے دوران فائرنگ ہوئی ، 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔پولیس کے مطابق دونوں اطراف سے نوجوان ایک دوسرے پر حملہ آور ہو ئے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔