فہیم اشرف کی شادی کی تقریب میں ساتھی کرکٹرز اور سیاسی شخصیات کی شرکت

فہیم اشرف کی شادی کی تقریب میں ساتھی کرکٹرز اور سیاسی شخصیات کی شرکت

نارووال(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز امام الحق کے بعد اب آل راونڈر فہیم اشرف بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، انکی شادی کی تقریب نارووال میں منعقد ہوئی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق قومی کرکٹر 24 نومبر کو اپنی مہندی کی تقریب کے بعد گزشتہ روز بارات لے کر اپنی دلہن لینے نارووال پہنچے۔ فہیم اشرف سفید شیروانی پہنے بینڈ باجوں کے ساتھ پہنچے تو دلہن والوں نے باراتیوں کا خوب استقبال کیا۔فہیم اشرف کی شادی نارووال کے رانا شبیر کی صاحبزادی سے طے پائی ہے۔ قومی کرکٹر کو سسرال کی طرف سے تحفے میں گاڑی بھی دی گئی۔ شادی میں لیگی رہنما احسن اقبال اور رانا محمد اقبال سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوئیں۔قومی کرکٹر کا ولیمہ آج 26 نومبر کو پھول نگر میں طے پایا گیا ہے، تقریب میں انکے ساتھی کرکٹرز کی شرکت کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں