اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے آل راونڈر عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ پر انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘مجھے یقین ہے کہ آپ کے پاس ابھی بھی کئی سال باقی ہیں’۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے عماد وسیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے عماد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ‘آپکی ریٹائرمنٹ کا س±ن کر حیرانی ہوئی۔’محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ‘مجھے یقین ہے کہ پاکستان کیلئے بین الاقوامی کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے آپ کے پاس ابھی کئی سال باقی ہیں۔ زندگی کے ہر پہلو میں آپکے کیلئے نیک خواہشات ہیں، آپ کامیاب رہیں۔’