اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے عماد وسیم کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی کمی کومحسوس کیا جائیگا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کافی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا یہی صحیح وقت ہے۔پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ کے اعلان پر ذکا اشرف نے ان کی پاکستان کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائے گا۔