دورہ آسٹریلیا بابراعظم نے نئے ٹیسٹ کپتان کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا

دورہ آسٹریلیا بابراعظم نے نئے ٹیسٹ کپتان کیلئے اہم پیغام جاری کر دیا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نئے کپتان شان مسعود کے پاس بہت اچھا موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتیں دکھائیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جو نئےکھلاڑی آئے ہیں ان کے لیے سنہری موقع ہے۔دوسری جانب ڈائریکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا جیسے دورے ریگولر طور پر کرنے کی ضرورت ہے، بائی لیٹرل سیریز زیادہ سے زیادہ ہونی چاہیئں۔آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کو بھی چاہیے کہ وہ بھی پاکستان آئیں، ہمارا پریکٹس میچ بھی آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے ساتھ ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کاآغاز اگلے ماہ سے ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں