فہیم اشرف کی بارات کی ویڈیو منظرِ عامفہیم اشرف کی بارات کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی پر آ گئی

فہیم اشرف کی بارات کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی

پھول نگر(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر فہیم اشرف دلہنیا لانے کے لیے بینڈ باجے کے ساتھ بارات لے کر نارروال روانہ ہو گئے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے پھول نگر سے نارووال کے لیے روانگی سے قبل تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی سیاہ رنگ کی سرخ و سفید پھولوں سے سجی گاڑی میں بارات لے کر دلہنیا لینے روانہ ہوئے۔اس موقع پر انہوں نے سفید رنگ کی روایتی شیروانی زنب تن کی۔ایک اور وائرل ویڈیو میں فہیم اشرف کو پھولوں کا ہار پہنے شادی کی تقریب میں آئے مہمانوں سے گلے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔اس سے قبل پھول نگر میں منعقدہ آل راونڈر کی دعوتS مہندی کی بھی مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں، جس میں انہوں نے گہرے سرخ (رنگ کے لباس کا انتخاب کیا تھا۔خیال رہے کہ فہیم اشرف آج شادی کے بندھن میں بندھ کر زندگی کی نئی اننگز کی شروعات کریں گے۔ان کی شادی نارووال کے رانا شبیر کی صاحبزادی سے طے پائی ہے جبکہ ان کی دعوتِ ولیمہ کی تقریب کل (اتوار کو) پھول نگر میںہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں