لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے معروف آل راونڈر عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق انہوں نے لکھا کہ ریٹائرمنٹ لینے کا یہ بالکل درست وقت ہے، پی سی بی اور تمام مداحوں کی سپورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، 121 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز ہے۔عماد وسیم نے کہا کہ میری سب کے لیے نیک خواہشات ہیں، اب میں انٹرنیشنل کیرئیر سے ہٹ کر اگلے مرحلے پر اپنی توجہ مرکوز کروں گا۔خیال رہے کہ عمادوسیم نے پاکستان کی 121 ٹی 20 اور ون ڈے میچز میں نمائندگی کی۔انہوں نے 55 ون ڈے میچز میں 986 رن بنائے، 44 وکٹیں حاصل کیں۔آل راونڈر نے 66 ٹی20 میچز میں 486 رن بنائے،65 وکٹیں حاصل کیں۔