کینبرا(سپورٹس ڈیسک) افغان کرکٹر راشد خان آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی بگ بیش لیگ سے باہر ہوگئے۔
بی بی ایل کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان کمر کی تکلیف کا شکار ہیں اور بیک انجری کی وجہ سے راشد ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی نہیں کریں گے۔اس حوالے سے ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز انتظامیہ نے کہا ہے کہ راشد خان سرجری کرائیں گے، ان کا ٹیم میں نہ ہونا ہمارے لیے بڑا دھچکاہے،اس کے علاوہ میلبرن اسٹارز کے ہیری بروک بھی بی بی ایل سے دستبردار ہو چکے ہیں۔