”ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 پاکستان جیت جائے گا“ مائیکل وان نے پیش گوئی کر دی

”ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 پاکستان جیت جائے گا“ مائیکل وان نے پیش گوئی کر دی

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلش ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پاکستان کے جیتنے کی پیش گوئی کر دی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق مائیکل وان نے سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ کیساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جانے والا ٹی20 ورلڈکپ 2024 پاکستانی ٹیم جیت جائے گی۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ حالیہ کارکردگی کے باوجود پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے اور ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔خیال رہے کہ سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے پیش گوئیاں کرتے رہتے ہیں۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے بابر اعظم کی آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل تیاریوں کے حوالے سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔اور پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اپنی تکنیک سے آسٹریلیا کے آئندہ دورے پر بہت زیادہ رنز بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں