لیونل میسی کی 6 جرسیاں اگلے ماہ نیلام کی جانے کا امکان

لیونل میسی کی 6 جرسیاں اگلے ماہ نیلام کی جانے کا امکان

ارجٹینا(سپورٹس ڈیسک)فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی کی 6 جرسیوں کو دسمبر میں 10 ملین ڈالرز سے زائد میں نیلام کیے جائے کا امکان ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022ءکے دوران لیونل میسی کی وہ 6 جرسیاں جو انہوں نے ارجنٹائن کی نمائندگی کرتے ہوئے زیب تن کی تھیں وہ رواں سال دسمبر میں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گی۔میڈیا کے ذرائع کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022ءکی فاتح ٹیم ارجنٹائن کی قیادت کرنے والے کپتان لیونل میسی کی 6 جرسیاں 10 ملین ڈالرز میں نیلام ہو سکتی ہیں۔فٹبال اسٹار نے یہ جرسیاں سعودی عرب اور میکسیکو کے خلاف گروپ اسٹیج راو¿نڈز کے پہلے ہاف کے ساتھ ساتھ آسٹریلیا، نیدرلینڈز اور کروشیا کے خلاف کھیلوں اور فرانس کے خلاف فائنل کے دوران عطیہ کی تھیں۔نیلامی کرنے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر نیلامی کے دوران جرسیوں کی قیمت 10 ملین ڈالرز سے زائد جمع ہوتی ہے، تو یہ کھیلوں کی یادداشتوں کی سب سے مہنگی ترین نیلامی قرار دی جائے گی۔خیال رہے کہ اب تک نیلامی میں فروخت ہونے والی سب سے مہنگی انفرادی جرسی باسکٹ بال لیجنڈ مائیکل جارڈن کی تھی، جو انہوں نے 1998ءمیں شکاگو ب±لز کے خلاف اپنے این بی اے فائنل کے دوران پہنی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں