ورلڈکپ میں شکست پر بھارتی شہری آپے سے باہر، آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ اور بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں

ورلڈکپ میں شکست پر بھارتی شہری آپے سے باہر، آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ اور بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)تمام تر سازشوں اور چالاکیوں کے بعد بھی ورلڈ کپ میں شکست پر بھارتی کرکٹ فینز آپے سے باہر ہوگئے ہیں، سوشل میڈیا پر بھی ناقدین کو سیدھی گالیاں دینے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ فائنل میں سنچری بنانے والے آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی بیوی اور بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ ایونٹ میں شکست کے بعد بھارتی میڈیا بھی اپنے کھلاڑیوں پر برس پڑا ہے جبکہ بھارتی ٹیم بھی روتی رہی، اس شکست پر بھارتی شہری آپے سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد دنیا بھرکے سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی انتہاپسندوں کو شرمناک دھمکیوں پرشدید تنقید کا سامنا بنایا۔ متعدد افراد نے آسٹریلوی کرکٹر کی بیوی اور ایک سال کی بچی کو ریپ کی دھمکیاں دینے والوں کے خلاف فوری کارروائی اور ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں