آج حیرت انگیز دن ہے جس کا حصہ بننے پر خوش ہوں،ٹریوس ہیڈ

آج حیرت انگیز دن ہے جس کا حصہ بننے پر خوش ہوں،ٹریوس ہیڈ

احمد آباد(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر ورلڈ کپ2023 جیت لیا، کرکٹ کی عالمی بادشاہت کا تاج چھٹی بارآسٹریلیا کے سر پر سج گیا۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق بھارت کی امیدوں پانی پھیرنے والے ٹریوس ہیڈ نے کہا ہے کہ آج میرے لیے حیرت انگیز دن ہے جس کا حصہ بننے پر خوش ہوں، شروع میں تھوڑا سا پریشان تھا لیکن مارنس نے ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ بہترین ثابت ہوا ہے۔ جیسے جیسے کھیل آگے بڑھتا گیا وکٹ بہتر ہوتی گئی۔دریں اثنا آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں پہلے بیٹنگ کرتے رہے، اس بار پہلے بالنگ کی، دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنا آسان تھا اس لیے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی فائنل میں فیلڈنگ شاندار رہی، ہم نے پلان کے مطابق کھیلا اور کامیاب ہوگئے، ٹریوس ہیڈ نے شاندار بیٹنگ کی، ٹریوس ہیڈ اور لبوشین نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔کپتان آسٹریلوی ٹیم پیٹ کمنزکا مزید کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی شائقین میچ میں خاموش رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں