ممبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دیکر ورلڈ کپ2023 جیت لیا۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق کرکٹ کی عالمی بادشاہت کا تاج چھٹی بارآسٹریلیا کے سر پر سج گیا ہے، سنسنی خیز مقابلے میں آسٹریلیا نے 241رن کا ہدف 43اوورز میں 4وکٹوں پر حاصل کیا۔ ٹریو س ہیڈ کی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 120گیندوں پر137رن بنائے۔بھارت کو شکست دینے کے بعد آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ ٹورنامنٹ میں پہلے بیٹنگ کرتے رہے، اس بار پہلے بالنگ کی، دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنا آسان تھا اس لیے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی فائنل میں فیلڈنگ شاندار رہی، ہم نے پلان کے مطابق کھیلا اور کامیاب ہوگئے، ٹریوس ہیڈ نے شاندار بیٹنگ کی، ٹریوس ہیڈ اور لبوشین نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔کپتان آسٹریلوی ٹیم پیٹ کمنزکا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی شائقین میچ میں خاموش رہے۔