بنگلا دیشی کپتان شکیب الحسن کی سیاست میں انٹری

بنگلا دیشی کپتان شکیب الحسن کی سیاست میں انٹری

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں شرکت کے بعد سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق بنگلہ دیشی آل راونڈر کا بنگلادیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ کی طرف سے 7 جنوری کو الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔ عوامی لیگ کے جوائنٹ سیکریٹری جنرل بہاالدین نسیم کی جانب سے خبر کی تصدیق بھی کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بہاالدین نسیم کا کہنا تھا کہ شکیب الحسن نے ہفتے کو پارٹی سے نامزدگی فارم لیے ہیں۔ انہوں نے شکیب الحسن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مشہور شخصیت ہیں اور ملک کے نوجوانوں میں ان کی بہت مقبولیت ہے۔خیال رہے کہ بھارت میں جاری ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں اینجیلو میتھیوز کو ٹائم آوٹ کرنے پر بنگلہ دیشی کپتان تنقید کی زد میں رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں