محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو پورا کرکٹ بورڈ ناراض ہوا تھا، عبد الرزاق کا بیان

محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو پورا کرکٹ بورڈ ناراض ہوا تھا، عبد الرزاق کا بیان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ کے سابق آل رائونڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ جب محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو پورا کرکٹ بورڈ ناراض ہواتھا۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق عبدالرزاق نے کہا کہ وسیم اکرم نے محمد عامر کے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر کہا تھا کہ پاکستان کو اس کی ضرورت ہے۔سابق آل رائونڈر کا کہنا تھا کہ جب محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو پورا بورڈ ناراض ہوا تھا۔عبدالرزاق نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ 2023 میں بھارت کے محمد شامی نے شاندار بولنگ کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں