کرکٹ ورلڈکپ فائنل، اختتامی تقریب کیلئے پرفارمرز کی فہرست کا اعلان، ایئرشو کا بھی فیصلہ

کرکٹ ورلڈکپ فائنل، اختتامی تقریب کیلئے پرفارمرز کی فہرست کا اعلان، ایئرشو کا بھی فیصلہ

ممبئی (سپورٹس ڈیسک ) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل سے قبل اختتامی تقریب کیلئے پرفارمرز کی فہرست کا اعلان کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈکپ کی اختتامی تقریب کو چارمختلف کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلی تقریب میں بھارتی فضائیہ کی سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم ایئرشو کا انعقاد کرے گی بعدازاں ٹاس ہوگا۔ پہلی اننگز کے وقفے میں کوک اسٹوڈیو انڈیا کے وائرل گانے کی آدتیہ گدھوی کی پرفارمنس ہوگی۔ اننگز کے وقفے میں ایک طویل پروگرام ہوگا جس میں موسیقار پریتم چکرورتی، گلوکار جونیتا گاندھی، نقاش عزیز، امیت مشرا، آکاسا سنگھ اور تشار جوشی پرفارم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں