پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے شیڈول کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ”پاکستان ٹائم ”کے مطابق پی سی بی کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 20 نومبر سے شروع ہوگا۔انڈر13 ، 16 اور 19 کے ریجنل اور انٹرڈسٹرکٹ ٹیموں کے ٹرائلز ہوں گے۔دوسری جانب وہاب ریاض کو قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔پی سی بی اعلامیہ کے مطابق وہاب ریاض دورہ آسٹریلیا کیلئے قومی ٹیم کا انتخاب کریں گے۔علاوہ ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ٹیم ڈائریکٹر مقرر کرنے پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا شکریہ ادا کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے نئی ذمے داری ادا کرنے پر فخر ہے اور پرجوش ہوں، چیلنجنگ ذمے داری دینے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں، مل کر بہترین کارکردگی کی کوشش کریں گے اور کرکٹ مداحوں کو خوشیاں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں