کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ پر الزام عائد کیا ہے کہ جے شاہ سری لنکا کی کرکٹ چلا رہے ہیں۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق ایک بیان میں رانا ٹنگا نے کہا ہے کہ جے شاہ کے پریشر کی وجہ سے سری لنکا کی کرکٹ تباہ کر دی گئی، بھارت میں بیٹھا ایک آدمی سری لنکا کی کرکٹ چلا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جے شاہ اپنے باپ کی وجہ سے طاقت ور ہیں جو بھارتی وزیر ہیں۔رانا ٹنگا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بی سی سی آئی سمجھتا ہے کہ وہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کو کنٹرول کر سکتا ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین شکست کے بعد سری لنکن وزیرِ کھیل نے پورے بورڈ کو فارغ کر دیا تھا۔کرکٹ بورڈ میں حکومتی مداخلت کے بعد آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو معطل کر دیا تھا۔بعد آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو معطل کر دیا تھا۔